قصور، اوکاڑہ، سرگودھا میں زیادتی کے واقعات خاتون لڑکی اور 2 لڑکے نشانہ بنے
قصور؍ اوکاڑہ؍ محمد نگر؍ سرگودھا (نمائندگان) خاتون لڑکی اور دو لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق قادر آباد میں 10سالہ بچے کو عبدالرحمٰن عمران، محمد عمار اور عبدالرحمٰن مختار نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پاکپتن کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے علاقہ خیابان شریف میں ملزم اویس نے چودہ سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تفصیلات کے مطابق دولے والا قصور کے رہائشی کی بیوی کو اس کے دوست عرفان نے منڈی احمد آباد میں کرایہ کیلئے مکان دکھانے کیلئے بلایا اور ایک رؤف نامی شخص کے گھر لے گیا جہاں عرفان اور رؤف نے مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دریں اثناء سرگودھا کے گاؤں لڑے والا چک 52 شمالی میں 14 سالہ یتیم لڑکے کے اغوا، جنسی زیادتی اور قابل اعتراض حرکات کی ویڈیو نجی سکول کے استاد عبدالرؤف کے ساتھ نیٹ پر وائر، جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔