• news

قیمتوں کی ڈی ریگولیشن، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا 

کراچی(کامرس رپورٹر) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی قیمتوں کی  ڈی ریگولیشن کے خلاف ملک گیر  ہڑتال سمیت سخت احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان، ملک خدا بخش اور دیگر رہنماؤں نے کہا  ڈی ریگولیشن کے معاملے پر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے ڈیلرز اور عوام کو شدید نقصان ہوگا اور دور دراز علاقوں میں غیر معیاری پٹرول کی فروخت سمیت 20 سے 25 روپے پٹرول فی لیٹر مہنگا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  تیل کی سمگلنگ بڑا مسئلہ ہے اور ملک میں اس وقت سمگل ایرانی پٹرول  کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران سے خام تیل کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے تاکہ سمگلنگ کا معاملہ ختم ہو۔

ای پیپر-دی نیشن