سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے بدک گئے، 4افراد زخمی
لندن(این این آئی)سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے بدک گئے، واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دو فوجی گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کی ٹکر سے ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھوڑوں کو قابو کرنے میں چند گھنٹے لگے۔رپورٹس کے مطابق گھوڑے فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔