اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی۔ اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط بھیج دیا جس میں کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔