• news

گوادر میں چینی منصوبے سے پاک چین درآمدات و برآمدات میں 140 ملین ڈالر کا اضافہ 

 بیجنگ (این این آئی)گوادر میں چینی منصوبے سیپاک چین درآمدات و برآمدات میں 140 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا،چینی شہرلین ای اورپاکستان کے درمیان درآمدی و برآمدی حجم جنوری سے مارچ 2024 کے دوران 220 ملین یوان تک پہنچ گیا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون اور تبادلے کے حوالے سے اجلاس چین کے شہر لین ای میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، سی پی سی لین ای میونسپل کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور لین ای کے وائس میئر خوان شین یانگ اور چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ لین ای ٹریڈ سٹی ہولڈنگ گروپ اور دیگر مقامی کاروباری اداروں کے نمائندوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پالیسیوں پر بریفننگ دی گئی۔گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں، لین ای اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ 2016 کے اوائل میں لین ای ٹریڈ سٹی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے گوادر میں لین ای ٹریڈ سٹی کموڈٹی ایگزیبیشن سینٹر اینڈ بانڈڈ ویئر ہاسنگ پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اب تک اس منصوبے سے پاک چین درآمدات اور برآمدات میں تقریبا 140 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔گوادر پرو کے مطابق مزید برآں 2023 میں لین ای کا پاکستان کو درآمدی و برآمدی حجم 850 ملین یوآن تھا جو جنوری سے مارچ 2024 کے دوران 220 ملین یوان تک پہنچ گیا ۔یہ گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد اضافہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن