• news

ڈیل نہ ڈھیل، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی ابھی جیل میں رہیں: فیصل واوڈا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے، نہ کوئی ایسی بات ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں سب سامنے آ جائے گا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ابھی مزید جیل میں رہیں اور وہ مزے لوٹتے رہیں۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی کی اس مقبولیت کا فائدہ اٹھائیں، اگر کوئی دیکھ لے کہ کھانے میں زہر ڈالا گیا تو کیا وہ کھانا کھائے گا؟۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پھر گیم ہو رہی ہے اور وہ تباہ و برباد ہونے جا رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور دائیں بائیں بھی ہیں اور حکومت کے ساتھ بھی ہیں۔ اس لئے وہ  ہیں کسی اٹیکنگ موڈ میں نہیں، علی امیں گنڈا پور کا دماغ، دل اور زبان سب آگے پیچھے ہیں۔ ایکپسائرڈ لیڈرز جانے دیں، نئی پود انہی جماعتوں میں سے آنے دیں۔ 9 مئی کا احتساب ہر حال میں ہوگا چاہے قانون میں تبدیلی لانی پڑے۔ مجھے بغیر ٹرائل کے ڈس کوالیفائی کیا گیا۔ میں آزاد ہوں، کسی پارٹی کا حصہ ہوں نہ بن رہا ہوں۔ میرے فارم 47 میں چھولے نہیں کھا سکتے، میں بالکل آزاد ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن