ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے عالمی فرم میکنزی اینڈ کمپنی منتخب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم سٹیک ہولڈرز بشمول چیئرمین ایف بی آر، کار انداز کے سی ای او مسٹر وقاص الحسن، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید علی محمود اور ایف بی آر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ایف بی آر کے آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بڑھانے کے لیے مشاورت کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف ٹیکس کی وصولی اور انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی ہے۔ کمیٹی نے ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنگ فرم مکینزی اینڈ کمپنی کو منتخب کر لیا گیا۔