• news

مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری، آج پھر طلبی 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں۔ محمود خان اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں، 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن