بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 88 نشستوں پر ٹرن آؤٹ 60.96 فیصد رہا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی20، کرناٹکا کی 14، راجستھان کی 13، اترپردیش کی 8، مہاراشٹرا کی 8، مدھیہ پردیش کی 7، آسام کی 5، بہار کی 5، بنگال کی 3، چھتیس گڑھ کی 3، مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک، منی پور کی ایک اور تریپورہ کی ایک نشست پر انتخابات ہونے تھے تاہم مدھیہ پردیش ایک نشست پر انتخابات ملتوی ہوگئے۔انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.96 رہا۔ دوسرے مرحلے میں کیرالہ سے راہول گاندھی نے دوسری مرتبہ الیکشن لڑا، متھرا میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا۔19 اپریل سے شروع ہونیوالے انتخابات سات مراحل میں یکم جون کو مکمل ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔