• news

خیبر پی کے: وزراء کی تنخواہوں، مراعات میں اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات ا ور الاؤنسز کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھجوا دی گئی۔ سمری میں خیبر پی کے حکومت کے وزراء کی مراعات بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ وزراء کے ہاؤس رینٹ کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے۔ سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کا بجٹ پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کیا جائے۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحت کی ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ سے بہت کم ہیں۔ گھروں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ 17 وزراء اور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں، وزراء اور مشیروں کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن