• news

فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہونگے، شہر یار آفریدی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہے صرف آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آ گئے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے کہا میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا۔ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات  چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی انگیج کریں۔ میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا۔ رسپانس  آتا تو سب کو پتا چلتا۔  یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں۔ فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن