آسمانی بجلی سے مانسہرہ 3‘ جیکب آباد،کامونکی میںایک ایک جاں بحق
مانسہرہ‘ جیکب آباد، کامونکی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+نمائندہ خصوصی) آسمانی بجلی گرنے سے مانسہرہ میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چرواہوں نے بارش کے دوران درخت کے نیچے پناہ لے رکھی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو اوگی ہسپتال پہنچا دیا۔ شدید زخمی کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گڑھی حسن تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں میر ہزار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص 40سالہ گل بیگ کھوسو جاں بحق ہوگیا۔اسی طرح کامونکیمیںگزشتہ شام بارش کے دوران نواحی گاؤں منہیس کے مقبول ڈوگر کی 16سالہ بیٹی تابش رانی گھر کے صحن میں کام کررہی تھی کہ آسمانی بجلی اس پر آن گری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔