• news

سنا ہے پرویز خٹک پی پی میں شامل ہو کر گورنرشپ مانگ رہے ہیں: زاہد خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ گورنر کیلئے لین دین ہو رہی ہے، سنا ہے پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر گورنرشپ مانگ رہے ہیں۔ پرویز خٹک کہیں گے مجھے آپ نے برباد کیا ہے تو ایڈجسٹ کریں، جو بھی گورنر ہو گا وہ سودے بازی سے ہو گا۔ گورنر کے پاس اختیارات کیا ہوتے ہیں، وہ تو ایک ڈاک خانہ ہوتا ہے۔ اس وقت ملک مشکلات میں ہے۔ نہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے نہ مرکز میں ہے۔ نواز شریف کی حکومت بھی کامیاب نہیں ہے۔ ہر کسی نے اپنا بغل بچہ رکھا ہوا ہے، اس نے سودا کرنا ہے۔ موجودہ اپوزیشن کا ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔ پارلیمنٹ کی اس وقت کوئی وقعت نہیں رہی۔ یہاں لوگ جمہوریت سے تنگ آ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن