پولیس وردی پہننے کیخلاف درخواست پر فرنٹ ڈیسک سے 29 اپریل تک رپورٹ طلب
لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے لاہور پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ 29 اپریل تک طلب کرلی۔ مریم نواز کیخلاف درخواست سید وقار علی شاہ نے دائر کر رکھی ہے۔