• news

پنجاب میں جیلوں کی فضائی نگرانی کیلئے 100 ڈرون کیمرے خریدنے کا فیصلہ 

لاہور (خبرنگار) پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک جدید قدم اٹھایا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر  میں جیلوں کی فضائی نگرانی کے لئے 100 ڈرون کیمروں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق، بڑی جیلوں میں تین اور چھوٹی جیلوں میں دو ڈرونز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجاب بھر کی بیالیس جیلوں کی مانیٹرنگ کے لئے مجموعی طور پر 100 ڈرون کیمرے خریدے جائیں گے۔ ہنگامہ آرائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی ڈرون کیمرے موثر ثابت ہوں گے۔ محکمہ جیل نے اس مقصد کے لئے تین کروڑ روپے کے فنڈز کی درخواست کی۔ ڈرون کیمروں کو آپریٹ کرنے کے لئے موجودہ سٹاف کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ فنڈز کی فراہمی کے بعد، جلد ہی ٹینڈر کرکے خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن