• news

36 کیسز میں درخواست ضمانت‘ فواد چودھری کی گرفتاری 7 روز تک روک دی گئی 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 36 کیسوں میں درخواست ضمانت پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کو مزید 7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے لکھا کہ گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی، درخواست پر اس حکم کو 16 اپریل کے فیصلے کا حصہ سمجھا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ویڈیو لنک پر ملزم کی پیشی کی منظوری دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن