• news

وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات  مل گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دیدیئے گئے۔ اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دیئے گئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی۔ وفاقی پولیس کو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا اختیار بھی مل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن