• news

اووربلنگ کیس‘ ڈسچارج کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ کا ایکسیئن شاہ پور کو نوٹس 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسیئن شاہ پور رائو کامران شوکت کو 9 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ ایف آئی اے کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قانون کے تحت مجسٹریٹ کو ملزم ایکسیئن رائو کامران کو ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں تھا، مجسٹریٹ کا حکم ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈر، ضابطہ فوجداری اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، تفتیش کی سطح پر بھی ملزم کو مقدمے سے براہ راست ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا، عدالت ملزم ایکسیئن رائو کامران کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے، عدالت ملزم ایکسیئن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن