• news

اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا، روڈ بلاک کر کے احتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیک مانگنے پر مقدمہ  درج کیے جانے کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 مرکز سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) شالیمار نے شہر میں بھیک مانگنے پر 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ساتھیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے دیگر خواجہ سرا متعلقہ تھانے پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا۔ خواجہ سراؤں نے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کردی جبکہ اس دوران پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن