عالمی قوتیں کشمیر ، فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچر ل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔ باطل کیخلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء ہو چکی۔ ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔