• news

حکومت گندم خریداری کا ہدف کم کرنے کی بجائے کسانوں سے تمام گندم خریدے :ذوالفقار بسراء 

 لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کا ہدف کم کرنے کی بجائے کسانوں سے تمام گندم خریدے تاکہ کسان کی سانسیں بحال ہو سکیں۔ اگر حکومت کسانوں سے ان کی ساری گندم خریدے گی تو حکومت کو بینکوں سے قرض لینا پڑے گا جو وہ 3 مہینے بعد واپس کر سکتی ہے اورکسان کو اس کی قیمت بھی مل جائے گی،لیکن اگر حکومت یہ اقدام نہیں اٹھائے گی تو پھر کسان کو کم قیمت ملنے کی وجہ سے ساڑھے 4سو ارب روپے نقصان اٹھانا پڑے گا جس سے کسان کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ہم حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت گندم خریداری کے ہدف میں 4ملین ٹن کا اضافہ کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن