• news

انفرادی رویوں میں تبدیلی لائے بغیر اجتماعی اصلاح ممکن نہیں:میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ  کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی رویوں میں تبدیلی لائے بغیر اجتماعی اصلاح ممکن نہیں۔ نوجوان نسل کی تعلیم کیساتھ ساتھ بہتر تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ ایک صالح معاشرہ تشکیل دے کرہی مثالی اور فلاحی ریاست کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ بے سمت، بے لگام اور بے قابو سوشل میڈیا نئی نسل کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔اخلاقی قدریں تباہ ہوتی جارہی ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ملکی ادارے باقاعدہ قانون سازی کریں اور پھر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں۔ نئی نسل سائنس وٹیکنالوجی کے جدید علوم کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کے ساتھ بھی تعلق مضبوط بنائیں۔ والدین اور اساتذہ اپنے فرائض سے لمحہ بھر کیلئے بھی غافل نہ ہوں۔ ذمہ داریاں نبھانے اور اللہ تعالیٰ پر غیرمتزلزل توکل اور یقین کامل سے منزلیں حاصل ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن