مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی:نسرین اختر ملک
لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کلچرل ونگ پنجاب کی صدر نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی۔ 5 سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا۔مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔تندور مالکان کو بھی حکومت کیساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ اگر اب آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔