• news

صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں :ارشد مصطفائی 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی نے میڈیا کو جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی عمران خان کے ساتھ غیر مشروط کمٹمنٹ ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نہ ڈیمانڈ کی اور نہ کسی حکومتی سرکاری عہدیدار سے کوئی رابطہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن