ایل ڈی اے کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا
لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی ایل ڈی اے کی کچی آبادیز کے امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں کچی آبادیز کے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز نے کچی آبادیز میں اپنے وزٹس کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیز میں ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا۔ ایل ڈی اے کی کچی آبادیزمیں سٹریٹ لائٹ، پیچ ورک، پارک و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت ان کچی آبادیز میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف انجینئر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کچی آبادی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ریونیو، ایونیوون اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔