پہلی انٹرنیشنل پاکستانی ایسوسی ایشن آف ٹرانسپلانٹیشن کانفرنس ،خواجہ سلمان رفیق کی شرکت
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلی 2 روزہ انٹرنیشنل پاکستانی ایسوسی ایشن آف ٹرانسپلانٹیشن کانفرنس 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، ڈاکٹر ثاقب عزیز و دیگر ایکسپرٹس سمیت ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اور نرسز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک ماہرین کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا سہرا میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الفرید نے کہاکہ پاکستان میں انسانی اعضاء عطیہ کرنے کی رجسٹریشن کی رجسٹری ہونی چاہیے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، ودیگربریٹش ہائی کمیشن پاکستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔