پاکستان ، ایران کا مسئلہ فلسطین پر یکساں مؤقف فلسطینی عوام کی فتح ہے:میاں ایوب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو ایک متوازن، باوقار اور اتحادِ اْمت کا حسین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا مسئلہ فلسطین پر یکساں مؤقف فلسطینی عوام کی فتح ہے۔