• news

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی :طلبہ و طالبات کا کانووکیشن کل ہوگا

لاہور (لیڈی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کا کانووکیشن کل ایوان قائد اعظم نظریہ پاکستان جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا۔جس میں یونیورسٹی سے مختلف تعلیمی پروگرامز میں پاس آؤٹ ہونے طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے سو سے زائد طلباء کو گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن