احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر ، چیف ایگزیکٹو افسر کا عہدہ سنبھال لیا
لاہور(کامرس رپورٹر ) غیاث خان کی 7سال کی مدّت کی تکمیل کے بعد احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر کا عہدہ سنبھال لیا۔احسن ظفر سید نے 1991میں اینگرو کے ساتھ بطور انجینئر اپنے پیشہ ورانہ کیرئیرکا آغاز کیا اور انہیں پیٹرو کیمیکل، توانائی، فوڈ اور زراعت کے شعبوں میں آپریشنز، پراجیکٹ مینجمنٹ اور اسٹریٹجک قیادت کا 3دہائیوں کا تجربہ ہے۔ اس سے قبل احسن ظفر سیّد اس وقت اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو افسر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔