شجرکاری سے ہم بگڑتے ماحول میں توازن پیدا کر سکتے ہیں: محمود اختر گورایہ،سید وقار الحسن
فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل آ فس ریسکیو 1122کوٹ عبد المالک میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تقریب ہوئی۔ شجر کاری مہم کا افتتاح ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو اور صدر پی پی 139 مسلم لیگ (ن) محمود اختر گورائیہ نے کیا۔ اس موقع پر ریسکیو تحصیل سیفٹی افسر فیروز والا سید وقار الحسن اور دیگرارکان بھی موجود تھے۔