حکومت بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے: ناظم شوکت
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہامیرے گھر اور اہل علاقہ میں تقریباً دوپہر 3 بجے کی لائٹ گئی ہے اور رات 3 بجے لائٹ آتی ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے گرمی کا موسم شروع ہو گیا ہے اور بچوں اور بوڑھوں کیلئے گرمی میں بجلی کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو پانی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے واش روم میں بھی نہیں جاتے اور لوگ نماز کیلئے بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں نماز کیلئے بھی نہیں جا سکتے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ بجلی جانے کا شیڈول بنا لیا جائے۔