• news

 ریفارمز کیلئے ٹیکنالوجی کا تبادلہ ضروری ہے:سفیر نیدرلینڈز

لاہور(کامرس رپورٹر ) نیدرلینڈز کی سفیر مس ہینی ڈی ورائزنے کہا ہے کہ پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ نیدرلینڈ کی اعزازی قونصل عاصمہ حامد، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فریحہ یونس، راجہ حسن اختر، حکیم محمد عثمان اور ڈاکٹر شاہد رضا بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت اور واٹرمینجمنٹ میں بہت مستحکم ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ نیدرلینڈز یورپین یونین کی بڑی معیشت اور پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔ جس کی عالمی برآمدات کا حجم 936ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 840ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن