رواں سال 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز ‘ 85اشتہاری گرفتار
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ہیں سرچ آپریشنز کے دوران 33047گھروں 16121کرایہ داروں اور 115522اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت286اشخاص کیخلاف کارروائی ، سرچ آپریشنز میں 85اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ،منشیات کے21مقدمات کا اندراج کیا گیا اور55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت44افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ناجائز اسلحہ کے52مقدمات جبکہ قمار بازی کے9مقدمات درج کئے گئے۔دوران سرچ آپریشن30ہوٹلوں، 74ہوسٹلز،65فیکٹریوں اور1837 دوکانوں پر افراد کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھائیں اور سپروائزری افسران آپریشنز کی نگرانی کریں۔ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش کے گرد ونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنزکئے جائیں۔