ٹی20ورلڈکپ، وقار یونس کا اپنے 15رکنی سکواڈ کا انکشاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی20ورلڈکپ کیلئے اپنے 15رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا۔ 15رکنی سکواڈ میں نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کیساتھ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔سپن بائولنگ اٹیک کیساتھ آل رائونڈر کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد، اور عماد وسیم کو ترجیح دی جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے سکواڈ میں شامل کیا۔فاسٹ بائولنگ لائن اپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر کے علاوہ حارث رئوف کو منتخب کیا جبکہ نوجوان زمان خان اور عباس آفریدی کو کم تجربے کی وجہ سے سکواڈ سے باہر رکھا۔ وقار یونس کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رئوف شامل ہیں۔