• news

عامر خان کاپاکستان میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر اظہار مایوسی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملک میں باکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے باکسنگ سیکھنے کیلئے رابطہ کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدمِ دلچسپی کے باعث سخت مایوس ہوں۔ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، میری جم بالکل نئی اور بہت ہی صاف تھی، مگر وہ بھی بند کردی گئی۔ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کرکے قائم کیا گیا جم بھی تباہ ہو چکا ہے۔ بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟ میں پاکستان میں ہوں لیکن اور اب انگلینڈ روانہ ہورہا ہوں کیونکہ میں بہت مایوس ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن