توڑ پھوڑ کیس،فیصل جاوید سمیت2پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں میں 6مئی تک توسیع
اسلام آباد (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں کی فیصل جاوید اور عامر مغل کی ضمانت میں 6مئی تک توسیع کردی۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔