پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے: احسن اقبال
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے،، بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے۔ کھیلوں کیلئے حکومت تنہا وسائل مہیا نہیں کرسکتی، ڈیپارٹمنٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا، کھیلوں سے ڈیپارٹمنٹس کو ختم کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔ بھرپور کوشش ہے سیف گیمز کا انعقاد 2025 میں پاکستان میں ہو، پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ کا پلان بنایا گیا ہے۔