• news

ڈی سی لاہور کے تبادلے کا امکان ختم حکومت نے کورس پر جانے سے روک دیا

لاہور (خبر نگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے تبادلہ کا خطرہ ٹل گیا۔ حکومت نے ڈی سی لاہور کو کورس پر جانے سے روک لیا۔ وفاقی حکومت نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے رافعہ حیدر کا نام تجویز کیا تھا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے تبادلے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا۔ حکومت پنجاب نے چار ڈی سیز کو ایم سی ایم سی کیلئے بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدراور ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کو کورس پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی طرح ڈی سی خانیوال وسیم حامد اور ڈی سی چکوال قرۃ العین ملک کو بھی کورس کی اجازت نہیں مل سکی، مڈکیرئر مینجمنٹ کورس 29 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے وفاق کو مذکورہ افسران کے نام کورس کی فہرست سے نکالنے کی درخواست کر دی ہے۔ یہ کورس کرنے پر افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن