ہائیکورٹ، پرویزالٰہی کی اینٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری 2مئی کو سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار پرویز الٰہی نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ 27مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔