مریم نواز پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں پارٹی قیادت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے مشن میں ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی ہمارا جدوجہد کا محور و مرکز پارٹی قیادت کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے جس کیلئے ہم برسر پیکار ہیں اور عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہیں، مریم نواز پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں جن کی مقبولیت کو منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے کم نہیں کیا جاسکتا سیاسی مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ کی ترقی کا ویژن پایہ تکمیل تک ضرور پہنچے گا عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔