• news

کامونکی، 4 فیسکو ریجن سے 28 بجلی چور گرفتار: سمبڑیال میں 2 ملزموں پر مقدمہ

فیصل آباد‘ سمبڑیال‘ کامونکی (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید28بجلی چور پکڑے گئے جن کو63ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور17لاکھ 59ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ سمبڑیال سب ڈویژن گیپکو بھوپالوالہ کے ایس ڈی او محمد عرفان نے ہمراہ سرویلنس ٹیم کے دومقامات پر چھاپہ مارکر بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے شوکت علی سکنہ کوپرہ خورد، محسن خان سکنہ احمد آباد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایمن آباداور واہنڈو پولیس نے گیپکو آفیسرز حافظ ابراہیم، تنزیل ممتاز اور محمد حفیظ کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے سوہاوہ ڈھلواں کے ثمران عارف، دندیاں کے یوسف، بھانپور کے صدیق اور کوٹ محمد شفیع کے خرم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن