• news

سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا: بلاول 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا  سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا، آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔ چیئرمین یپپلز پارٹی نے کہا  پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا مگرسازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا  سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی ، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا  تمام تر سازشوں اور ناانصافیوں کے باوجود ہمارے بڑوں نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام جاری رکھا۔بلاول بھٹو نے کہا  پیپلز پارٹی کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل سے آج تک جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد سے بھری پڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن