• news

شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ،دوررس نتائج کیلئے اقدامات کررہے ہیں:وزیرتعلیم 

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ہے جس کیلئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں عمارت کے مختلف تاریخی حصوں کا مشاہدہ کیا اور تدریسی و انتظامی امور پر بریفنگ لی۔ کمشنر آفس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے ایجوکیشن افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے اور سکولوں کے دورہ جات کو معمول بنانے کی ہدایت کی۔ ہم ایسے تعلیمی ادارے بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام طلباء بلا تفریق تعلیم حاصل کریں اور باہم رواداری کو فروغ ملے۔ سکولوں میں اساتذہ کی بہت زیادہ کمی ہے گذشتہ 6 سال سے ایک بھی استاد بھرتی نہیں کیا گیا اور اب ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کی دستیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن پڑھا لکھا اور معیاری تعلیم کا حامل پنجاب ہے۔ سکولوں میں ہراسمنٹ جیسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں شکایت سیل اور پورٹل بنایا جا رہا ہے جس میں ہراسمنٹ سے متعلق شکایات درج ہونگی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن