ڈسٹرکٹ ہسپتال: آپریشن تھیٹر میں جونیئر سٹاف کی مریض کو انجکشن لگاتے ویڈیو وائرل
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے جونیئر سٹاف نے آپریشن تھیٹر میں مریضاں کو انجکشن لگانے کے دوران ان کی ویڈیو بھی بنالی اور آپریشن تھیٹر میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے بغیر مریضاں کو بیہوش کرنے کا عمل بھی کیا گیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی ڈوریں لگ گئی انکوائری ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے تمام اچھا کی رپورٹ بنا دی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی تاہم ابھی تک کارروائی نہیں کی جا سکی۔