• news

قصور: لین دین کا تنازعہ‘ ملزم نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کر دیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں راؤخانوالہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔پچپن سالہ مقتول غلام مصطفٰی نے ملزم سے رقم کا تقاضہ کیا تو ملزم نے سر پر گولی مار دی جس سے غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کرتے ساتھ ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن