• news

ہماری سیاست کا مقصد عوامی ترقی و فلاح ہے: منیر قمر واہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی ترقی و فلاح ہے، عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، مسائل و مشکلات میں کمی کے اقدامات اولین ترجیح ہے جس کیلئے وفاق میں پیپلز پارٹی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ہم عوام کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت کا بھی منشور و مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے جس کیلئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سرگرم عمل رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن