• news

نیشنل فوڈز نے سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کا آغاز کردیا  

لاہور(کامرس رپورٹر) نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے اپنے قابل قدر سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت نیشنل فوڈز لمیٹڈ فارم چلانیوالی کمپنیوں کیساتھ شراکت کرتے ہوئے مقامی کسانوں کو بااختیار بناتے ہوئے پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنارہا ہے۔پاکستان کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے ویژن کے تحت نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے سیڈ ٹو ٹیبل منصوبے کا آغاز اگست 2023میں کیا جس کا مقصد خام مال کیلئے درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ بالخصوص ٹماٹر کے گودے کی درآمد جو 10ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس پراجیکٹ کے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول ٹماٹر کے کاشتکاروں کی کاوشوں سے ستمبر 2023میں سندھ کے مختلف علاقوں میں 500ایکڑ رقبہ پر ٹماٹر کے بیج کاشت کیے گئے جس کی کٹائی فروری 2024میں کی گئی اور 8ہزار ٹن اعلیٰ معیار کے ٹماٹر اب تک حاصل کیے جاچکے ہیں۔نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے گلوبل سی ای او ابرار حسن نے سیڈ ٹو ٹیبل پراجیکٹ کی اہمیت اور اب تک ہونیوالی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب تک اس پراجیکٹ سے 2ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوچکی جو بڑھ کہ 10ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن