زہرہ حیدر نے لاہور کسٹم کی تاریخ میں سمگلنگ کی بڑی واردات ناکام بنا دی
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کے سمگلنگ کی روک تھام کے عزم میں چیئر مین ایف بی آر کی وضع کردہ پالیسی کی روشنی میں چیف کلیکٹر محمد صادق اپریسز منٹ سینٹرل پنجاب کی ہدایت پر حال ہی میں تعینات کلیکٹر آف کسٹم اپریسز منٹ ویسٹ لاہور زہرہ حیدر نے لاہور کسٹم کی تاریخ میں سمگلنگ کی ایک بڑی واردات ناکام بنا دی۔ سامان کے کنٹینر ز عرب امارات سے کراچی آئے اور وہاں سے چند کنٹینرز بعد ازاں لاہور منتقل کئے گئے۔ چونکہ لاہور کسٹم کی تاریخ میں کبھی بھی ٹائر سکریپ کی کنسا سئمنٹ کلیرنس کیلئے نہیں آئی۔ ٹائر سکریپ کی اس طرح لاہور آمد نے شکوک و شبہات پیدا کئے جس پر کلیکٹر نے مذکورہ سامان کی خصوصی جانچ پڑتال کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی۔دوران چیکنگ ان کنٹینروں میں سے ٹائر سکریپ کی بجائے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ، سگریٹ ، فلٹر ، آرٹفیشل جیولری ، ایمپورٹڈ ٹائرز ، کپڑا اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی جس پر ایف آئی آر درج کر کے سامان قبضے میں لیکر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔