• news

وزیر اعظم ایس آر او 350 (I) / 2024 پر عمل درآمد رکوائیں:لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آر او 350 (I) / 2024 پر عمل درآمد رکوائیں۔وزیر اعظم کے نام خط میں صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے ایس آر اوکے ممکنہ منفی اثرات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر او 350خریدارو ں کی ٹیکس ریٹرن فائل کے عمل کو سپلائرز کی جانب سے ٹیکس قواعد و ضوابط کی تعمیل سے منسلک کرتا ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اور سپلائی چین سے وابستہ تاجر ہر مرحلے پر متاثر ہونگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن