برائلر گوشت 10روپے سستا انڈوں کے ریٹ مستحکم
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے کمی ہوئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مارکیٹ کمیٹی لاہور کے پرچون نرخ نامے کے مطابق ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 612 روپے سے کم ہو کر 602 روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 237 روپے پر برقرار رہی۔